Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

پھر اعتبار عشق کے قابل نہیں رہا

دل شاہ جہانپوری

پھر اعتبار عشق کے قابل نہیں رہا

جو دل تری نظر سے گرا دل نہیں رہا

نشتر چبھوئے اب نہ پشیمانئ نگاہ

مجھ کو تو شکوۂ خلش دل نہیں رہا

موجیں ابھار کر مجھے جس سمت لے چلیں

حد نگاہ تک کہیں ساحل نہیں رہا

کیا کہئے اب مآل محبت کی سرگزشت

یاد اس کی رہ گئی ہے مگر دلؔ نہیں رہا