Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

پھر بہار آئی ہے پھر جوش میں سودا ہوگا

مختار صدیقی

پھر بہار آئی ہے پھر جوش میں سودا ہوگا

زخم دیرینہ سے پھر خون ٹپکتا ہوگا

بیتی باتوں کے وہ ناسور ہرے پھر ہوں گے

بات نکلے گی تو پھر بات کو رکھنا ہوگا

یورشیں کر کے امنڈ آئیں گی سونی شامیں

لاکھ بھٹکیں کسی عنواں نہ سویرا ہوگا

جی کو سمجھائیں گے متوالی ہوا کے جھونکے

پھر کوئی لاکھ سنبھالے نہ سنبھلنا ہوگا

کیسی رت آئی ہوا چلتی ہے جی ڈولتا ہے

اب تو ہنسنا بھی تڑپنے کا بہانا ہوگا

ٹوٹ جائے گا یہ لاچارئی دائم کا فسوں

اور اس طرح کہ جیسے کوئی آتا ہوگا

دل دھڑکنے کی صدا آئے گی سونے پن میں

دور بادل کہیں پربت پہ گرجتا ہوگا