Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

چلے لے کے سر پر گناہوں کی گٹھری

Mushafi Ghulam Hamdani (1751–1824)

چلے لے کے سر پر گناہوں کی گٹھری

سفر میں یہ ہے رو سیاہوں کی گٹھری

پڑی روز محشر وہیں برق آ کر

جہاں تھی ترے دادخواہوں کی گٹھری

مسافر میں اس دشت کا ہوں کہ جس میں

لٹی کتنے گم کردہ راہوں کی گٹھری

جہاں سوس نے بحر سے سر نکالا

میں سمجھا ہے کشتی تباہوں کی گٹھری

کلاہ زری ماہ نو نے اڑا لی

کھلی تھی کہیں کج کلاہوں کی گٹھری

ہم ان سرقہ والوں میں اے مصحفیؔ ہیں

چراتے ہیں جو بادشاہوں کی گٹھری