Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ڈوبا ہوا اٹھوں دم محشر شراب میں

مرزا مائل دہلوی

ڈوبا ہوا اٹھوں دم محشر شراب میں

دے دیں کفن جو یار ڈبو کر شراب میں

مانے نہ مانے کوئی پہ اتنا کہیں گے ہم

ہے ذوق بے خودی تو مقرر شراب میں

مانیں جو میری بات مریدان بے ریا

دیں شیخ کو کفن تو ڈبو کر شراب میں

کس کے خرام ناز سے ملتی ہے موج جام

برپا ہے ایک فتنۂ محشر شراب میں

وہ رند بادہ کش ہوں کہ مائلؔ پس فنا

جلوے نے ترے قہر اٹھایا نقاب میں