Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کس سے گرمی کا رکھا جائے یہ بھاری روزہ

سعادت یار خان رنگین

کس سے گرمی کا رکھا جائے یہ بھاری روزہ

سردی ہووے تو رکھے مجھ سی بچاری روزہ

دیکھ پنسورے میں تاریخ بتا دے مجھ کو

اب کے آ تو جی رکھوں گی میں ہزاری روزہ

منہ پہ کچھ رکھتی نہیں اپنے وہ پن بھتی میں

کھولتی جب ہے ددا میری دلاری روزہ

آج سے فرنی و فالودہ کی تیاری کر

کل ہے نو چندی رکھے گی میری پیاری روزہ

میرا منہ اترا ہوا دیکھ کے کہتی ہے جیا

آج تو کر کے نہ رکھ منت و زاری روزہ