Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کس طرح سے گریہ کو نہ ہو طغیانی

Qalaq Meerathi (1835–1880)

کس طرح سے گریہ کو نہ ہو طغیانی

ہے کشتیٔ دریائے کرم طوفانی

عباس کے شانے بھی گرے مشک کے ساتھ

اے تشنہ لبی اب تو ہو پانی پانی