Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

بیٹھے ہیں اب تو ہم بھی بولو گے تم نہ جب تک

Nazeer Akbarabadi (1735–1830)

بیٹھے ہیں اب تو ہم بھی بولو گے تم نہ جب تک

دیکھیں تو آپ ہم سے ناخوش رہیں گے کب تک

اقرار تھا سحر کا ایسا ہوا سبب کیا

جو شام ہونے آئی اور وہ نہ آیا اب تک

محفل میں گل رخوں کے آیا جو وہ پری رو

ہو شکل حیرت اس کی صورت رہے وہ سب تک

بوسہ نظیرؔ ہم کو دینے کہا تھا اس نے

ہم وقت پا کے جس دم لینے کی پہنچے ڈھب تک

ہر چند تھا نشے میں وہ شوخ تو بھی اس نے

ہرگز ہمارے لب کو آنے دیا نہ لب تک