Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کس نے سنایا اور سنایا تو کیا سنا

حسن بریلوی

کس نے سنایا اور سنایا تو کیا سنا

سنتا ہوں آج تو نے مرا ماجرا سنا

ایسے سے دل کا حال کہیں بھی تو کیا کہیں

جو بے کہے کہے کہ چلو بس سنا سنا

وصل عدو کا حال سنانے سے فائدہ

اللہ رحم کیجئے بس بس سنا سنا

قاصد ترے سکوت سے دل بے قرار ہے

کیا اس جفا شعار نے تجھ سے کہا سنا

آخر حسنؔ وہ روٹھ گئے اٹھ کے چل دیے

کم بخت اور حال دل مبتلا سنا