Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کعبہ ہے اگر شیخ کا مسجود خلائق

Taban Abdul Hai (1715–1749)

کعبہ ہے اگر شیخ کا مسجود خلائق

ہر بت ہے مرے دیر کا معبود خلائق

نقصان سے اور نفع سے کچھ اپنے نہیں کام

ہر آن ہے منظور مجھے سود خلائق

میں دست دعا اس کی طرف کیونکہ اٹھاؤں

ہوتا ہی نہیں چرخ سے مقصود خلائق

پھرتا ہے فلک فکر میں گردش میں یہ سب کی

ہرگز یہ نہیں چاہتا بہبود خلائق

تاباںؔ مرے مذہب کو تو مت پوچھ کہ کیا ہے

مقبول ہوں خلاق کا مردود خلائق