Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کل کا وعدہ نہ کرو دل مرا بیکل نہ کرو

آفتاب شاہ عالم ثانی

کل کا وعدہ نہ کرو دل مرا بیکل نہ کرو

کل پڑے گی نہ مجھے مجھ سے یہ کل کل نہ کرو

کہیں جلا دے نہ اسے شعلۂ آہ عاشق

پلکوں کی ٹٹی کے تئیں آنکھوں کی اوجھل نہ کرو

کر چکی تیغ نگاہ کام تو پل ہی میں تمام

تیر پلکوں کا مقابل مرے پل پل نہ کرو

اس کو ہر شب ہے زوال اس کو نہیں ہے کچھ نقص

بدر کو چہرے سے اس کے متمثل نہ کرو

دکھ نہ پاوے کہیں وہ نازنیں گردن پیارے

تکیہ زنہار سر بالش مخمل نہ کرو