Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کوئی سمجھائیو یارو مرا محبوب جاتا ہے

بیاں احسن اللہ خان

کوئی سمجھائیو یارو مرا محبوب جاتا ہے

مرا مقصود جاتا ہے مرا مطلوب جاتا ہے

مبارک ماہ کنعاں اے زلیخا چشم ما روشن

بس اتنی بات کہنے مصر میں یعقوب جاتا ہے

دعا کہہ کر چلا بندہ سلام آکر کرے گا پھر

خط آوے جب تلک تو بندگی سے خوب جاتا ہے

ہنر اپنے کیے ظاہر اگر تجھ کو نہیں بھاتے

تو اب سو عیب کا قائل ہو یہ معیوب جاتا ہے

بیاںؔ جب میں بیاں کرتا ہوں یہ مضمون مضموں کا

کبھو آنکھیں بھر آتی ہیں کبھو جی ڈوب جاتا ہے