Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کوئی کسی کا کہیں آشنا نہیں دیکھا

بیاں احسن اللہ خان

کوئی کسی کا کہیں آشنا نہیں دیکھا

سوائے اس کے ان آنکھوں نے کیا نہیں دیکھا

یہ لوگ منع جو کرتے ہیں عشق سے مجھ کو

انھوں نے یار کو دیکھا ہے یا نہیں دیکھا

بھلائی کیا دل کافر نے بت میں پائی ہے

جہاں میں کوئی اتنا برا نہیں دیکھا

کچھ اس جہاں میں نہ دیکھیں گے کیونکہ اندھے ہیں

اسی جہاں میں جنھوں نے خدا نہیں دیکھا

بہ رنگ سایہ و خورشید اے بیاںؔ میں نے

کبھو رقیب سے اس کو جدا نہیں دیکھا