Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کوچے سے نکلواتے ہو عبث ہم ایسے وطن آواروں کو

ضیا عظیم آبادی

کوچے سے نکلواتے ہو عبث ہم ایسے وطن آواروں کو

رہنے دو پڑے ہیں ایک طرف دکھ دیتے ہو کیوں بے چاروں کو

روگی جو تمہارے عشق کے ہیں جیتے ہیں تمہاری آس پہ وہ

دو چار دنوں پہ خدا کے لیے دیکھا تو کرو بیماروں کو

ہم شکل کسی مژگاں کے جو تھے تو دل میں ہمارے چبھنا تھا

افسوس کہ اے صحرائے جنوں چبھنا بھی نہ آیا خاروں کو

ہر شہر میں ہے سناٹا سا ہر کوچے میں خاک اڑتی ہے

جس دن ث ترے دیوانوں نے آباد کیا کہساروں کو

تھوڑی سی رہی ہے رات ضیاؔ کچھ مانگ دعائیں خالق سے

بہتر ہے اسی میں ہو جو سحر پھر شام سے گننا تاروں کو