Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کچھ اور دل لگی نہیں اس بد نصیب سے

Dagh Dehlvi (1831–1905)

کچھ اور دل لگی نہیں اس بد نصیب سے

ہم جانتے ہیں کھیلتے ہو تم رقیب سے

میں بد گمانیوں کا بھی ممنون ہو گیا

وہ حال پوچھ لیتے ہیں میرا طبیب سے

دشمن بنائے ہیں مری قسمت نے سینکڑوں

چاہا ہے تجھ کو خلق نے میرے نصیب سے

اے ناصح شفیق رہے کچھ تو چھیڑ چھاڑ

ذکر حبیب کم نہیں وصل حبیب سے

مانند برق مثل ہوا صورت نگاہ

اکثر نکل گئے ہیں وہ میرے قریب سے

پوچھو جناب داغؔ کی ہم سے شرارتیں

کیا سر جھکائے بیٹھے ہیں حضرت غریب سے