Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کچھ اپنے کام نہیں آوے جام جم کی کتاب

قاسم علی خان آفریدی

کچھ اپنے کام نہیں آوے جام جم کی کتاب

کفایت اپنے کو بس ایک اپنے غم کی کتاب

نہیں خیال سوا اس کے اور ہے دل میں

جو مکتب عشق میں جیسے پڑھا صنم کی کتاب

خط آنے سے نہیں خاطر جمع ہوئے مطلق

اسے تو خط کہوں یا سبزہ یا ستم کی کتاب

شب فراق سے تیری گیا ہوں سب کچھ بھول

وقایہ کنز و ہدایہ سبھی علم کی کتاب

ہوا بہ مدرسۂ عشق جب سے طالب علم

بہت ہے اپنے مطالعہ کو ایک دم کی کتاب

نہ برہمن ہوں نہ ملا نہ مولوی نہ اتیت

جو پوتھی دیر کی پانچوں و یا حرم کی کتاب

کتاب حسن کی قاسمؔ علی مطالعہ کر

بنائی صانع نے صنعت سے یک قلم کی کتاب