Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کہا اغیار کا حق میں مرے منظور مت کیجو

بیاں احسن اللہ خان

کہا اغیار کا حق میں مرے منظور مت کیجو

مجھے نزدیک سے اپنے کبھو تو دور مت کیجو

ہوئے سنگ جفا سے شیشۂ دل کے کئی ٹکڑے

بس اب اس سے زیادہ اور چکناچور مت کیجو

مرے مرہم گزار اس شوخ بے پروا سے یہ کہیو

کہ ظالم زخم تازہ ہے اسے ناسور مت کیجو

حقارت اپنے عاشق کی نہیں معشوق کو بھاتی

بیاںؔ سعی اپنی رسوائی میں تا مقدور مت کیجو

کہا تھا سارباں کے کان میں لیلیٰ نے آہستہ

کہ مجنوں کی خرابی کا کہیں مذکور مت کیجو