Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کہا مانو محبت میں ضرر ہے

Lala Madhav Ram Jauhar (1810–1889)

کہا مانو محبت میں ضرر ہے

طبیعت کو سنبھالو دل کدھر ہے

خدا جانے کہا غیروں سے کیا آج

نہ وہ دل ہے نہ وہ ان کی نظر ہے

عجب منزل پہ مجھ کو عشق لایا

نہ رستا ہے نہ کوئی راہ بر ہے

وہ کاہے کو یہاں آئیں گے اے دل

یوں ہی کہتے ہیں سب جھوٹی خبر ہے

نہ آؤ اس طرف اے حضرت عشق

چلے جاؤ غریبوں کا یہ گھر ہے