Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ترا ہم نے جس کو طلب گار دیکھا

میر سوز

ترا ہم نے جس کو طلب گار دیکھا

اسے اپنی ہستی سے بے زار دیکھا

ادا ہی کی حسرت میں سب مر گئے سچ

تجلی کو کس نے بہ تکرار دیکھا

تری آنکھ بھر جس نے تصویر دیکھی

وہ تصویر سا نقش دیوار دیکھا

عجب کچھ زمانے کی ہے رسم یارو

جو ہے کام کا اس کو بیکار دیکھا

ولیکن اچنبھا بڑا مجھ کو یہ ہے

کہ ٹک سوزؔ کا گرم بازار دیکھا