Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کیا کر رہے ہو ظلم کرو راہ راہ کا

آغا شاعر قزلباش

کیا کر رہے ہو ظلم کرو راہ راہ کا

کہتے ہیں بے جگر ہے بڑا تیر آہ کا

یوں رونگٹے لرزتے ہیں پوچھیں گے روز حشر

کیوں ایک دن بھی خوف نہ آیا گناہ کا

حالت پہ میری ان کے بھی آنسو نکل پڑے

دیکھا گیا نہ یاس میں عالم نگاہ کا

کسریٰ کا طاق کعبے کے بت منہ کے بل گرے

شہرہ سنا جو اشہد ان لا الہ کا

شاعرؔ عجیب رنگ سے گزری ہے اپنی عمر

دنیا میں نام بھی نہ سنا خیر خواہ کا