Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کیا ہی رہ رہ کے طبیعت مری گھبراتی ہے

Akbar Allahabadi (1846–1921)

کیا ہی رہ رہ کے طبیعت مری گھبراتی ہے

موت آتی ہے شب ہجر نہ نیند آتی ہے

وہ بھی چپ بیٹھے ہیں اغیار بھی چپ میں بھی خموش

ایسی صحبت سے طبیعت مری گھبراتی ہے

کیوں نہ ہو اپنی لگاوٹ کی نظر پر نازاں

جانتے ہو کہ دلوں کو یہ لگا لاتی ہے

بزم عشرت کہیں ہوتی ہے تو رو دیتا ہوں

کوئی گزری ہوئی صحبت مجھے یاد آتی ہے