Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

کیفیت دل اور ہے احوال جگر اور

عنایت اللہ روشن بدایونی

کیفیت دل اور ہے احوال جگر اور

اک درد کی صورت ہے ادھر اور ادھر اور

قد سرو ہے گل چہرہ ہے نارنج ہیں پستاں

کیا لطف ہے پھل اور ہے پھول اور شجر اور

ہر عضو بدن ہے ترا نایاب زمانہ

موہوم دہن سے بھی زیادہ ہے کمر اور

شاہوں کو فقیروں پہ شرف ہو نہیں سکتا

ہاں عزت ذاتی ہے جدا عزت زر اور

سختی بھی سہو ظلم بھی اندھیر بھی دیکھو

روشنؔ یوں ہیں دنیا میں کرو چندے بسر اور