Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

Poetry

Poet
Meter
  1. سہے ستم پہ ستم پھر بھی مدعا نہ ملاہمیں تو درد میں بھی درد کا مزا نہ ملاسید واجد علی فرخ بنارسی
  2. لطف آمیز ہر انداز ستم ہوتا ہےدرد بیمار نہ بڑھتا ہے نہ کم ہوتا ہےسید واجد علی فرخ بنارسی
  3. نقش طلسم وہم ہے دنیا کہیں جسےنیرنگئی نظر ہے تماشا کہیں جسےسید واجد علی فرخ بنارسی
  4. وعدۂ وصل یار نے مارالذت انتظار نے ماراسید واجد علی فرخ بنارسی
  5. آپ جو درد دل کی دوا دے گئےمجھ کو جینے کا اک مدعا دے گئےTabish Dharam Koti
  6. ایسی کوئی خطا نہیں کرتےہم کسی سے دغا نہیں کرتےTabish Dharam Koti
  7. پارسائی کی بات کرتے ہوکیوں خدائی کی بات کرتے ہوTabish Dharam Koti
  8. درد دل درد جگر اچھا لگالمس دست چارہ گر اچھا لگاTabish Dharam Koti
  9. دل میں کوئی ارماں کوئی حسرت تو نہیں ہےاب صبر سے بڑھ کر کوئی دولت تو نہیں ہےTabish Dharam Koti
  10. لگا ہے روگ جب سے عاشقی کامزہ آنے لگا ہے زندگی کاTabish Dharam Koti
  11. اے آرزوئے شوق تجھے کچھ خبر ہے آجحسن نظر نواز حریف نظر ہے آجتاجور نجیب آبادی
  12. حشر میں پھر وہی نقشا نظر آتا ہے مجھےآج بھی وعدۂ فردا نظر آتا ہے مجھےتاجور نجیب آبادی
  13. غم محبت میں دل کے داغوں سے روکش لالہ زار ہوں میںفضا بہاریں ہے جس کے جلووں سے وہ حریف بہار ہوں میںتاجور نجیب آبادی
  14. محبت میں زباں کو میں نواسنج فغاں کر لوںشکستہ دل کی آہوں کو حریف ناتواں کر لوںتاجور نجیب آبادی
  15. محبت میں زیاں کاری مراد دل نہ بن جائےیہ لا حاصل ہی عمر عشق کا حاصل نہ بن جائےتاجور نجیب آبادی
  16. حسن شوخ چشم میں نام کو وفا نہیںدرد آفریں نظر درد آشنا نہیںتاجور نجیب آبادی
  17. تمہاری یاد بڑی خوش گوار تھی لیکندل حزیں کے لیے تلخیاں بڑھا بھی گئیUmmaturrauf Nasreen
  18. دیکھیے اب نہ یاد آئیے آپآج کل آپ سے خفا ہوں میںUmmaturrauf Nasreen
  19. کیا تمہیں عہد محبت کے وہ لمحے یاد ہیںجب نگاہیں بولتی تھیں اور ہم خاموش تھےUmmaturrauf Nasreen
  20. مروت میں ہونے لگا ہے اضافہمحبت میں آنے لگی ہے کمیUmmaturrauf Nasreen
  21. میں نے بیتاب ہو کے ہاتھ بڑھائےاس نے بیتاب ہو کے چوم لیےUmmaturrauf Nasreen
  22. وہ ملتفت تھے ہم ہی بیاں کر سکے نہ حالمنزل کے پاس آ کے قدم ڈگمگا گئےUmmaturrauf Nasreen
  23. اس زندگی سے کوئی شکایت نہیں مجھےکہتی ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھےVala Jamal Al Aseeli
  24. اس سے مل کر ہوئی مخمور زلیخا کی طرحمیں بھی ہوں عشق میں مسحور زلیخا کی طرحVala Jamal Al Aseeli
  25. تعبیروں کو ڈھونڈ رہی ہوں خوابوں کی پرواہ نہیںمنزل پر ہی نظر ہے میری رستوں کی پرواہ نہیںVala Jamal Al Aseeli
  26. دل سے مری یادوں کو رہا کیوں نہیں کرتےتم پھول سے خوشبو کو جدا کیوں نہیں کرتےVala Jamal Al Aseeli
  27. نہ کر غرور اگر تو کمال رکھتا ہےکہ ہر عروج یہاں پر زوال رکھتا ہےVala Jamal Al Aseeli
  28. یہی صدا مجھے اکثر سنائی دیتی ہےسکون کس کو بتوں کی خدائی دیتی ہےVala Jamal Al Aseeli
  29. آئنہ دیکھ کے کہتا ہے یہ دلبر میراماہ کنعاں بھی نہیں حسن میں ہمسر میراوفا لکھنوی
  30. پیری میں دل شباب کا خواہاں کہاں رہاافلاس میں عروج کا ارماں کہاں رہاوفا لکھنوی
  31. شب فراق میں میں نالہ و فغاں کرتاتو سن کے سارا جہاں شور الاماں کرتاوفا لکھنوی
  32. گھٹا ہو باغ ہو پہلو میں اپنے یار جانی ہوجو یہ ساماں میسر ہو تو لطف زندگانی ہووفا لکھنوی
  33. یہ راز سوز محبت کبھی عیاں نہ ہواتمام خانۂ دل جل گیا دھواں نہ ہواوفا لکھنوی
  34. درد کا میرے مداوا وہ کریں یا نہ کریںمیں ہوں مشکور دم نزع جو پردا نہ کریںوفا لکھنوی
  35. پھر لب پہ تیرا ذکر ہے پھر تیرا نام ہےپھر جاں لٹانے والوں کا اک ازدحام ہےYahya Amjad
  36. بحث تو اپنی ہے ہی نہیں طاقت والوں سےسارے دعوے ان کے الگ ہیں اپنی دلیلیں الگ سی ہیںYahya Amjad
  37. خدا گواہ دل اک لمحہ بھی نہیں غافلتمہاری یاد بھی باقی ہے دکھ بھی باقی ہےYahya Amjad
  38. طاقت ساری آپ کے بس میںساری ذہانت آپ کی ہےYahya Amjad
  39. نوحے لکھتے لکھتے یہ دل تھک جاتا ہےبکھرے ہوئے ہیں سب دل والےYahya Amjad
  40. شہرت اور عزت کے زینے پر چڑھتے فن کارکا سایہ ذلت کے پاتال میں اترا جاتا ہےYahya Amjad
  41. تم اور فریب کھاؤ بیان رقیب سےتم سے تو کم گلہ ہے زیادہ نصیب سےآغا حشر کاشمیری
  42. چوری کہیں کھلے نہ نسیم بہار کیخوش بو اڑا کے لائی ہے گیسوئے یار کیآغا حشر کاشمیری
  43. سوئے مے کدہ نہ جاتے تو کچھ اور بات ہوتیوہ نگاہ سے پلاتے تو کچھ اور بات ہوتیآغا حشر کاشمیری
  44. ہاں ساقیٔ مستانہ بھر دے مرا پیمانہگھنگھور گھٹا ہے یا اڑتا ہوا مے خانہآغا حشر کاشمیری
  45. یاد میں تیری جہاں کو بھولتا جاتا ہوں میںبھولنے والے کبھی تجھ کو بھی یاد آتا ہوں میںآغا حشر کاشمیری
  46. ہزاروں طرح اپنا درد ہم اس کو سناتے ہیںمگر تصویر کو ہر حال میں تصویر پاتے ہیںآسی الدنی
  47. الفت میں مرے تو زندگی ملتی ہےغم لاکھ سہے تو ایک خوشی ملتی ہےآسی الدنی
  48. باتوں میں تو اختیار شیرینی کراظہار نیاز و عجز و مسکینی کرآسی الدنی
  49. ظالم دم نزع نہ آیا افسوسافسانۂ غم نہ سننے پایا افسوسآسی الدنی
  50. قید سے پہلے بھی آزادی مری خطرے میں تھیآشیانہ ہی مرا صورت نمائے دام تھاآسی الدنی