Poetry
- سوداؔ شعر میں ہے بڑائی تجھ کوتشریف سخن عرش سے آئی تجھ کوMirza Rafi Sauda (1713–1781)
- کوتاہ نہ عمر مے پرستی کیجےزلفوں سے تری دراز دستی کیجےMirza Rafi Sauda (1713–1781)
- گر یار کے سامنے میں رویا تو کیامژگاں میں جو لخت دل پرویا تو کیاMirza Rafi Sauda (1713–1781)
- آب حیواں نہیں گوارا ہم کوکس گھاٹ محبت نے اتارا ہم کوMir Taqi Mir (1723–1810)
- آئی نہ کبھو رسم تلطف تم کوکرتے نہ سنا ہم پہ تاسف تم کوMir Taqi Mir (1723–1810)
- ابرو سے مہ نو نے کہاں خم ماراہونٹوں سے ترے لعل نے کب دم ماراMir Taqi Mir (1723–1810)
- اب صوم و صلوٰۃ سے بھی جی ہے بیزاراب ورد وظائف سے کیا استغفارMir Taqi Mir (1723–1810)
- اب وقت عزیز کو تو یوں کھوؤگےپر سوچ کے غفلت کے تئیں روؤگےMir Taqi Mir (1723–1810)
- اترا تھا غریبانہ کنارے آکرلب خشک موا سو نورچشم حیدرMir Taqi Mir (1723–1810)
- اتنے بھی نہ ہم خراب ہوتے رہتےکاہے کو غم و الم سے روتے رہتےMir Taqi Mir (1723–1810)
- اغلب ہے وہ غم کا بار کھینچے گا میرؔمنھ دیکھو کہ شکل یار کھینچے گا میرؔMir Taqi Mir (1723–1810)
- افسوس ہے عمر ہم نے یوں ہی کھوئیدل جس کو دیا ان نے نہ کی دلجوئیMir Taqi Mir (1723–1810)
- اک مرتبہ دل پہ اضطرابی آئییعنی کہ اجل میری شتابی آئیMir Taqi Mir (1723–1810)
- اک وقت تھے ہم بھی خوش معاشی کرتےہر نالے سے اپنے دل خراشی کرتےMir Taqi Mir (1723–1810)
- اللہ کو زاہد جو طلب کرتے ہیںظاہر تقویٰ کو کس سبب کرتے ہیںMir Taqi Mir (1723–1810)
- اندوہ کھپے عشق کے سارے دل میںاب درد لگا رہنے ہمارے دل میںMir Taqi Mir (1723–1810)
- اوقات لڑکپن کے گئے غفلت میںایام جوانی کے کٹے عشرت میںMir Taqi Mir (1723–1810)
- ایسا نہ ہوا کہ ہم نے شادی کی ہویا سیر بہار باغ و وادی کی ہوMir Taqi Mir (1723–1810)
- اے تازہ نہال عاشقی کے مالییہ تونے طرح ناز کی کیسی ڈالیMir Taqi Mir (1723–1810)
- اے میرؔ کہاں دل کو لگایا تونےشکل اپنی بگاڑ کر کڑھایا تونےMir Taqi Mir (1723–1810)
- بت خانے سے دل اپنے اٹھائے نہ گئےکعبے کی طرف مزاج لائے نہ گئےMir Taqi Mir (1723–1810)
- بس حرص و ہوا سے میرؔ اب تم بھاگوغفلت کب تک کہے ہمارے لاگوMir Taqi Mir (1723–1810)
- پردہ نہ اٹھاؤ بے حجابی نہ کروہووے گی قیامت اک شتابی نہ کروMir Taqi Mir (1723–1810)
- پوچھو نہ کچھ اس بے سر و پا کی خواہشرکھتی نہیں حد اہل وفا کی خواہشMir Taqi Mir (1723–1810)
- پھر عشق میں میرؔ پاؤں دھرتا ہے گاجی اور منغض اپنا کرتا ہے گاMir Taqi Mir (1723–1810)
- پیغمبر حق کہ حق دکھایا اس کامعراج ہے کمترین پایہ اس کاMir Taqi Mir (1723–1810)
- تاچند تلف میرؔ حیا سے ہوگاشائستۂ صدستم وفا سے ہوگاMir Taqi Mir (1723–1810)
- تجھ رہ سے محال ہے اٹھانا مجھ کوپھر جنی کہے کوئی سیانا مجھ کوMir Taqi Mir (1723–1810)
- تسبیح کو مدتوں سنبھالا ہم نےخرقہ برسوں گلے میں ڈالا ہم نےMir Taqi Mir (1723–1810)
- تیرا اے دل یہ غم فرو بھی ہوگااندیشۂ رزق کم کبھو بھی ہوگاMir Taqi Mir (1723–1810)
- جاناں نے ہمیں کبھو نہ جانا افسوسجو ہم نے کہا سو وہ نہ مانا افسوسMir Taqi Mir (1723–1810)
- جاں سے ہے بدن لطیف و رو ہے نازکپاکیزہ تری طبع و خو ہے نازکMir Taqi Mir (1723–1810)
- جس وقت شروع یہ حکایت ہوگیرنجیدگی یک دگر نہایت ہوگیMir Taqi Mir (1723–1810)
- چپکا چپکا پھرا نہ کر تو غم سےکیا حرف و سخن عیب ہے کچھ محرم سےMir Taqi Mir (1723–1810)
- حاصل نہیں دنیا سے بجز دل ریشیرکھتی نہیں اعتبار یاری خویشیMir Taqi Mir (1723–1810)
- حسن ظاہر بھی ہے ہمارا دلخواہمحو صورت بھی ہوں میں معنی آگاہMir Taqi Mir (1723–1810)
- حیرت کی یہ معرکے کی جا ہے بارےکیا پوچھتے ہو مرتے ہیں عاشق سارےMir Taqi Mir (1723–1810)
- حیرت ہے کہ ہو رقیب محرم تیراہمراز و انیس وقت و ہمدم تیراMir Taqi Mir (1723–1810)
- دامن عزلت کا اب لیا ہے میں نےدل مرگ سے آشنا کیا ہے میں نےMir Taqi Mir (1723–1810)
- دل تجھ پہ جلے نہ کیونکے میرا بے تابیاں تجھ کو توقع ہے کہ لاتا ہے جوابMir Taqi Mir (1723–1810)
- دل جان جگر آہ جلائے کیا کیادرد و غم و آزار کھنچائے کیا کیاMir Taqi Mir (1723–1810)
- دل جن کے بجا ہیں ان کو آتی ہے خوابآرام خوش آتا ہے سہاتی ہے خوابMir Taqi Mir (1723–1810)
- دل خون ہوا ضبط ہی کرتے کرتےہم ہو ہی چکے دکھوں کو بھرتے بھرتےMir Taqi Mir (1723–1810)
- دل خوں ہے جگر داغ ہے رخسار ہے زردحسرت سے گلے لگنے کی چھاتی میں ہے دردMir Taqi Mir (1723–1810)
- دل غم سے ہوا گداز سارا اللہغیرت نے ہمیں عشق کی مارا اللہMir Taqi Mir (1723–1810)
- دن فکر دہن میں اس کے جاتا ہے ہمیںکب آپ میں آکے کوئی پاتا ہے ہمیںMir Taqi Mir (1723–1810)
- دنیا میں بڑا روگ جو ہے الفت ہےدق آگئے ہیں جی سے بھی یہ زحمت ہےMir Taqi Mir (1723–1810)
- راضی ٹک آپ کو رضا پر رکھیےمائل دل کو تنک قضا پر رکھیےMir Taqi Mir (1723–1810)
- زانو پہ قد خم شدہ سر کو لایاجاے دنداں کو ہم نے خالی پایاMir Taqi Mir (1723–1810)
- سن سوز دروں کو اس کے جلیے بھنیےہر حرف پہ افسوس سے سر کو دھنیےMir Taqi Mir (1723–1810)